در درویشی گا کھڑی

فریدا!
در درویشی گا کھڑی،
چلّاں دُنیا بھت
بنھ اُٹھائی پوٹلی،
کتھے ونجاں گھت

حوالہ: کلام بابا فرید؛ ڈاکٹر نذیر احمد؛ پیکیجز لیمیٹڈ؛ صفحہ 19 ( ویکھو )

اردو ترجمہ

اے فرید! درویشی بھی کٹھن کام ہے۔ خیال آتا ہے کہ دنیا والوں کا چلن چلوں۔ پھر سوچتا ہوں کہ درویشی کی جو گٹھڑی اپنے سر پر آپ رکھ لی ہے، اسے اتار پھینک کر بھی کہیں کا نہ رہوں گا۔

ترجمہ: شریف کنجاہی