فرید پنکھ پروہنی

فرید پنکھ پروہنی
دُنی سہاوا باغ
نَوبت وجّی صبح سِیوں
چلّن کاکر ساج

حوالہ: کلام بابا فرید؛ ڈاکٹر نذیر احمد؛ پیکیجز لیمیٹڈ؛ صفحہ 45 ( ویکھو )

اردو ترجمہ

اے فرید! یہاں روح کا پنچھی مہمان بن کر آیا ہے کہ یہ دنیا ایک من پسند باغ ہے۔ لیکن یہاں صبح ہی سے نوبت بج رہی ہے کہ تو چلنے کے لیے کمر باندھ لے۔

ترجمہ: شریف کنجاہی