جے جاناں تِل تھورڑے

فریدا!
جے جاناں تِل تھورڑے
سنبھل بُک بھریں
جے جاناں شَوہ ننڈھڑا
تھوڑا مان کریں

حوالہ: کلام بابا فرید؛ ڈاکٹر نذیر احمد؛ پیکیجز لیمیٹڈ؛ صفحہ 19 ( ویکھو )

اردو ترجمہ

اے فرید! اگر تجھے خبر ہو کہ تِل تھوڑے ہیں تو پھر تجھے احتیاط کے ساتھ مُٹھی بھرنی چاہیے۔ اسی طرح اگر تجھے پتہ ہو کہ شوہر نکتہ چیں ہے تو بیاہے جانے پر اترانا نہیں چاہیے۔

ترجمہ: شریف کنجاہی