جِن لوئن جگ موہئیا

جِن لوئن جگ موہئیا
سے لوئن میں ڈِٹھ
کجّل ریکھ نہ سہیندیاں
سَے پنکھی سوئے بہٹھ

حوالہ: کلام بابا فرید؛ ڈاکٹر نذیر احمد؛ پیکیجز لیمیٹڈ؛ صفحہ 23 ( ویکھو )

اردو ترجمہ

اے فرید! جن آنکھوں نے کبھی جگ موہ لیا تھا میں نے اُنہیں آنکھوں والوں کو دیکھا ہے کہ سُرمے کی سلائی بھی کبھی جن کو گوارا نہیں تھی اب ان آنکھوں والے لوگوں کی لاشوں پر پنچھی سوتے بیٹھتے ہیں۔

ترجمہ: شریف کنجاہی