کالِیں جنہیں نہ روایا

کالِیں جنہیں نہ روایا
دَھولِیں راوے کو
کر سائیں سیئوں پرِہڑی
رنگ نویلا ہو

حوالہ: کلام بابا فرید؛ ڈاکٹر نذیر احمد؛ پیکیجز لیمیٹڈ؛ صفحہ 22 ( ویکھو )

اردو ترجمہ

اے فرید! جنہوں نے کالے بالوں کے ساتھ رب کی عبادت نہ کی، وہ بھلا سفید بال آ جانے پر کیا عبادت کر پائیں گے۔ جو انسان وقت اور طاقت رکھنے کے باوجود نیک کام نہ کرے، بڑھاپے میں نیک اعمال نہیں کر پائے گا۔ اے انسان اللہ سے راہ رسم بڑھا۔ تاکہ اُس کی محبت کا انوکھا رنگ تیرے اوپر چڑھ سکے۔

ترجمہ: شریف کنجاہی