کوکیندیاں چاکیندیاں

کوکیندیاں چاکیندیاں
متِّیں دیندیاں نِت
جو شیطان ونجایا
سے کِت پھیرے چِت

حوالہ: کلام بابا فرید؛ ڈاکٹر نذیر احمد؛ پیکیجز لیمیٹڈ؛ صفحہ 23 ( ویکھو )

اردو ترجمہ

اے فرید! ہمارا کام چیخ چیخ کر اور آہ و بکا کرکے بُرائی کے راستے پر چلنے والوں کو روکنا تھا۔ انہیں عقل و شعور کی باتیں بتانا ہماری ذمہ داری تھی۔ مگر وہ بدقسمت، جنہیں شیطان نے بُرے کاموں میں اُلجھا رکھا ہو۔ اچھائی کی راہ ان کی نظروں سے اوجھل ہو چکی ہو۔ وہ بھلا ہمارے کہنے سے کیسے باز آ سکتے ہیں۔ اُن کے دل اچھائی کی طرف مائل نہیں ہو سکتے۔

ترجمہ: شریف کنجاہی