محل نسکھن رہ گئے

محل نسکھن رہ گئے
واسا آیا تِل
گوراں سے نِمانیاں
بہسن رُوحاں مَل
آکھیں شیخا "بندگی"
چلّن اج کہ کل

حوالہ: کلام بابا فرید؛ ڈاکٹر نذیر احمد؛ پیکیجز لیمیٹڈ؛ صفحہ 51 ( ویکھو )

اردو ترجمہ

فرید! محل خالی ہو گئے ہیں کہ بسنے والے پانی کا لقمہ بن گئے ہیں۔ کتنی ہی بے مقدور قبریں ان روحوں کا ڈیرا ہوں گی۔ بزرگوں کو سلام کہنا کہ ہمارا بھی آج یا کل یہاں سے کُوچ ہوگا۔

ترجمہ: شریف کنجاہی