سو ای سرور ڈھونڈ لیہہ

سو ای سرور ڈھونڈ لیہہ
جتھوں لبھی وتھ
چھپڑ ڈھونڈے کیا ہوئے؟
چِکّڑ ڈُبّے ہتھ

حوالہ: کلام بابا فرید؛ ڈاکٹر نذیر احمد؛ پیکیجز لیمیٹڈ؛ صفحہ 36 ( ویکھو )

اردو ترجمہ

اے فرید! وہی آبگاہ ڈھونڈ جس میں سے کوئی موتی مل سکے۔ کسی جوہڑ میں سے کچھ تلاش کرنے کا انجام یہی ہو گا کہ تیرے ہاتھ بھی کیچڑ سے بھر جائیں گے۔

ترجمہ: شریف کنجاہی