دیکھ فریدا جو تھیا سکّر ہوئی وِس

دیکھ فریدا جو تھیا
سکّر ہوئی وِس
سائیں باجھوں آپنے
ویدن کہیئے کِس

حوالہ: کلام بابا فرید؛ ڈاکٹر نذیر احمد؛ پیکیجز لیمیٹڈ؛ صفحہ 21 ( ویکھو )

اردو ترجمہ

اے فرید! دیکھ کیا ہوا؟ شکر زہر بن گئی۔یعنی زندگی کے تمام عیش و آرام اور مزے جاتے رہے۔نہ ہی کوئی سنگی ساتھی رہا اور نہ ہی غمخوار، لہذا اللہ کے علاوہ اپنے دُکھ کِس سے بیان کروں۔صرف اُسی کا سہارا بچا ہے۔

ترجمہ: شریف کنجاہی