جے تُوں عقل لطیف

جے تُوں عقل لطیف
کالے لِکھ نہ لیکھ
آپنے گریوان میں
سِر نِیواں کر دیکھ

حوالہ: کلام بابا فرید؛ ڈاکٹر نذیر احمد؛ پیکیجز لیمیٹڈ؛ صفحہ 20 ( ویکھو )

اردو ترجمہ

اے فرید! اگر تیرے پاس عقل سلیم ہے تو دامن کو گناہوں سے آلودہ نہ کر، بہتر ہے کہ سر کو جھکا کر، اپنے گریبان میں جھانکتے رہا کرو۔ یوں ایک طرف تیری خود احتسابی ہوتی رہے گی اور دوسری جانب دوسروں کے عیبوں کی طرف دھیان نہ جائے گا۔

ترجمہ: ڈاکٹر امجد بھٹی