کِھنتڑ میکھاں اگلیاں

کِھنتڑ میکھاں اگلیاں
جِند نہ کائی میکھ
واری آپو آپنی
چلے مشائخ شیخ

حوالہ: کلام بابا فرید؛ ڈاکٹر نذیر احمد؛ پیکیجز لیمیٹڈ؛ صفحہ 34 ( ویکھو )

اردو ترجمہ

اے فرید! گُدڑی کو کتنی ہی میخیں لگی ہوئی ہیں اور وہ نظر آ رہی ہیں۔ لیکن جان کو تن سے جوڑ رکھنے والی کوئی میخ نظر نہیں آئی۔ شیخ اور مشائخ اپنی اپنی باری پر چلے جائیں گے۔

ترجمہ: شریف کنجاہی