ہَوں بلہاری تِنہاں پنکھیاں

ہَوں بلہاری تِنہاں پنکھیاں
جنگل جنہاں واس
کنگر چُگّن تھل وسّن
رب نہ چھوڈن پاس

حوالہ: کلام بابا فرید؛ ڈاکٹر نذیر احمد؛ پیکیجز لیمیٹڈ؛ صفحہ 53 ( ویکھو )

اردو ترجمہ

اے فرید! میں ان پنچھیوں پر قربان جاؤں جو جنگل میں بستے ہیں۔ کنکروں ہی میں سے چگنی چگتے ہیں تھل میں رہتے ہیں لیکن کسی عالم میں بھی خدا کا آسرا نہیں چھوڑتے۔

ترجمہ: شریف کنجاہی