فریدا خاک نہ نندیے

فریدا خاک نہ نندیے
خاکو جیڈ نہ کوءِ
جِیوندیاں پِیراں تلے
مویاں اُپر ہوءِ

حوالہ: کلام بابا فرید؛ ڈاکٹر نذیر احمد؛ پیکیجز لیمیٹڈ؛ صفحہ 24 ( ویکھو )

اردو ترجمہ

اے فرید! خاک کی تحقیر نہ کر۔ مٹی جیسا کون ہو سکتا ہے۔ جیتے جی وہ ہمارے پاؤں تلے ہوتی ہے اور مر جانے پر وہ ہمارے اوپر آن کر ہماری پردہ پوشی کرتی ہے۔

ترجمہ: شریف کنجاہی