ایہنِیں نکّی جنگھیئیں

ایہنِیں نکّی جنگھیئیں
تھل ڈونگر بھویوم
اَج فریدا کوجڑا
سَے کوہاں تھویوم

حوالہ: کلام بابا فرید؛ ڈاکٹر نذیر احمد؛ پیکیجز لیمیٹڈ؛ صفحہ 25 ( ویکھو )

اردو ترجمہ

اے فرید! اپنی ان چھوٹی چھوٹی ٹانگوں ہی سے کبھی تو تھل اور پہاڑ چھان مارتا تھا اور اب ان کے ہوتے ہوئے وضو کا کٹورہ بھی تجھے کوسوں دُور محسوس ہورہا ہے۔

ترجمہ: شریف کنجاہی