اکھیں دیکھ پتِنیاں

اکھیں دیکھ پتِنیاں
سُن سُن رینے کنّ
ساکھ پکندی آئی آ
ہور کریندی ونّ

حوالہ: کلام بابا فرید؛ ڈاکٹر نذیر احمد؛ پیکیجز لیمیٹڈ؛ صفحہ 22 ( ویکھو )

اردو ترجمہ

اے فرید! دنیا کے کھیل تماشوں کو دیکھ دیکھ کر آنکھیں پتھرا گئی ہیں۔ جب کہ کان شور و غوغا سُن سُن کر بہرے ہو گئے ہیں۔جسم کی کھیتی پکنے کے قریب ہے یعنی موت کا وقت قریب ہے۔ لہذا وہ کوئی اور ہی رنگ دکھاتے نظر آرہی ہے۔

ترجمہ: ڈاکٹر امجد بھٹی