دِل رتّا اس دُنی سیوں

دِل رتّا اس دُنی سیوں
دُنی نہ کیتے کم
مثل فقیراں گاکھڑی
سو پائیے پُور کرم

حوالہ: کلام بابا فرید؛ ڈاکٹر نذیر احمد؛ پیکیجز لیمیٹڈ؛ صفحہ 57 ( ویکھو )

اردو ترجمہ

اے فرید! دل اس دنیا کی دلچسپیوں میں محو ہے حالاں کہ دنیا کی دوستی کوئی کام نہیں سنوارتی۔ اس لیے ہم نے فقیروں کی طرح گزر بسر کی ہے۔ یہاں پورے اعمال ہی سے پورا صلہ ملتا ہے۔

ترجمہ: شریف کنجاہی