عاشق دا دل موم برابر معشوقاں دل کالے ہُو طعمہ دے تُر تُر تکّے جیوں بازاں دے چالے ہُو باز وِچارہ کیونکر اُڈّے پیریں پئے دوالے ہُو جَیں دِل عشق خرید نہ کیتا گیا جہانوں خالی ہُو
اردو ترجمہ
عاشق کا دل موم ہے، دل معشوقوں کے ہیں کالے ہُو
طعمہ دیکھ کے للچاتے ہیں، بازوں کے سے چالے ہُو
باز اُڑے تو کیسے جس کے پاؤں میں بندھن ڈالے ہُو
عاشق جو نہیں باہو جہاں سے، خالی جانے والے ہُو (ترجمہ: عبدالمجید بھٹی)