کالِیں دَھولِیں صاحب سدا ہے

کالِیں دَھولِیں صاحب سدا ہے
جے کو چِت کرے
اپنا لایا پریم نہ لگّی
جے لوچے سبھ کوءِ
ایہ پِرم پیالہ کھسم کا
جَیں بھاویں تَیں دے

حوالہ: کلام بابا فرید؛ ڈاکٹر نذیر احمد؛ پیکیجز لیمیٹڈ؛ صفحہ 22 ( ویکھو )

اردو ترجمہ

اے فرید! بال کالے ہوں یا سفید، عمر کا کوئی حصہ بھی ہو۔ خدا کی ذات بندے کے ساتھ ہمیشہ ہوتی ہے۔ بشرط یہ کہ بندہ اس بات پر توجہ دے۔پیار کیا نہیں جاتا۔ ہو جاتا ہے۔ اگرچہ اُس کے کرنے کی خواہش سب کو ہوتی ہے۔ مگر پریم پیالہ محبوب کی مرضی ہے، کہ کِسے پینے کو دے۔یہ محبوب کی مرضی ہے کہ وہ محبوب سے پیار کرے یا اُسے ٹھکرا دے۔

ترجمہ: شریف کنجاہی